Monday, August 22, 2016

Maulana Tariq Jameel‬ Sb in Bari imam

Maulana Tariq Jameel‬ Sb in Bari imam.
کون کہتا ہے کہ تبلیغی جماعت والے پیروں فقیروں کو نہیں مانتے؟ ہم ان کو مانتے تو ہیں مگر ان سے مانگتے نہیں۔
میں صرف اتنا کہوں گا کہ مزار پر جانے سے کسی دیوبندی عالم نے منع نہیں کیا منع وہ صرف ان امور سے کرتے ہیں جو شرک اور بدعت ہے، وہاں پر جو لوگ سجدے اور باقی خرافات کرتے ان سب سے منع کیا جاتا ہے۔
بریلوی علماء کرام بھی ان سب چیزوں سے روکتے ہیں اور یہ بھی ویسے ہی مشہور کردیا گیا ہے کہ دیوبند والے اولیاء اللہ کو نہیں مانتے اور مزارات کی زیارت سے منع کرتے ہیں۔
اب ان دونوں باتوں پر غور کریں تو سمجھ آتی ہے کہ بیچ میں ایک تیسرا ٹولہ ہے جس کا تعلق نہ بریلوی مکتبہ فکر سے ہے اور نہ ہی دیوبندی مکتب فکر سے، وہ ایک کاروباری فرقہ ہے جن کا کام مذہب کو بیچنا اور مذہب کے نام پر لوگوں کو لڑوانا ہے، ایسے بہت سے لوگ آج کل گدی نشین،شاہ اور سید وغیرہ بنے ہوئے ہیں. جزاکم اللہ خیرا
اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دیں آمین۔


خبردار

"خبردار"
ابھی ابھی ایک جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہے کہ آرامی نے مولانا طارق جمیل‬ صاحب پر پابندی لگا دی ہے، جو کہ بالکل غلط ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
یہ ایک خاص گروہ کی سازش ہے جو ہمیشہ سے مولانا صاحب اور تبلیغی جماعت کے پیچھے ہیں۔ پہلے تبلیغی جماعت پر پابندی کی چھوٹی خبریں مشہور کی اور اب مولانا صاحب کی، ایسی کوئی بات نہیں ہے خدارا بغیر تصدیق کے کوئی خبر نا لگایا کریں۔
شکریہ